افغان شہریوں کے پاکستان میں دہشتگردی کے ایک بار پھر شواہد
پاک فوج کی کاروائی میں ہلاک سات دہشت گردوں میں سے ایک افغان شہری نکلا۔ شمالی وزیرستان کے علاقے اسپنکئی میں 16 اور 17 اپریل کی رات کو سات دہشتگردوں نے پاکستان میں دراندازی کی ناکام کوشش کی تھی۔ جس کو سیکیورٹی اداروں نے ناکام بنا دیا۔ افغان دہشت گرد کی شناخت ملک الدین مصباح نامی شخص سے ہوئی جس کا تعلق افغانستان کے صوبے پکتیا سے تھا۔ دہشتگرد ملک الدین مصباح افغان باڈر پولیس فورس کا رکن تھا۔
دہشت گرد کی شناخت اس کے شناختی کارڈز سے کی گئی۔
پاک فوج نے ان سات دہشتگردوں کو ہلاک کر کے عبرت کا نشان بنایا تھا- یاد رہے کہ 18 مارچ 2024 کو پاکستان نے افغانستان کے علاقے خوست اور پکتیکا میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ٹی ٹی پی کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ دفتر خارجہ اس سے پہلے متعدد بار افغان حکام کو دہشت گردوں کو روکنے اور ان ٹھکانوں کے خاتمے کا پیغام دے چکا ہے۔
