لا پتہ افراد کیس

بلوچستان میں دہشت گردی میں مسلسل اضافہ ہونے کے بعد سکیورٹی فورسز اور مسلح افواج نے ان کے خلاف موثر کارروائیاں کیں ۔ پاکستان میں ملک دشمن عناصر نے بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں میں کامیابی کو سبو تا ثر کرنے کے لئے لاپتہ افراد کا مسئلہ بار بار اٹھایا ہے ۔ اس حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ بہت سے افراد خود کہیں چلے جاتے ہیں اس کا مقصد پولیس کی کسی کارروائی سے بچنا بھی شامل ہوتا ہے ۔ پاکستان کے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ہمیشہ انسانی حقوق کے آئینی مینڈیٹ کی حمایت کی اور پاسداری کا عہد کیا ہے اور اس مقصد کے حصول کے لئے بے شمار قربانیاں بھی دی ہیں مگر اس کے باوجود ان پر ہمیشہ لا پتہ افراد کی گمشدگی کا الزام دھر دیا جاتا ہے- حکومت پاکستان اس معاملے کو حل کرنے کا عزم رکھتی ہے اس کے لئے سکیورٹی ادارے بھی تیار ہیں -قانون سازی کر کے اس کا حل نکالا جائے تا کہ انسانی حقوق کے نام پر دکان چمکانے والے خاموش ہو سکیں۔

COMMENTS

Wordpress (0)
Disqus (0 )