بھارتی فوج مقبوضہ جموں وکشمیر میں عسکریت پسندی میں ملوث

کشمیر میں تعینات لگ بھگ آٹھ لاکھ بھارتی فوج نے مقبوضہ جموں و کشمیرمیں معصوم کشمیریوں کی زندگی اجیرن بنا رکھی ہےاور ان کو بنیادی انسانی حقوق سے محروم رکھا جا رہا ہے۔
مقبوضہ جموں و کشمیر کا امن تباہ کرنے میں بھارتی فوج براہ راست ملوث ہے۔ جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ فاروق عبداللہ نے ایک پریس کانفرنس میں کہاہے کہ بھارتی فوج کے جوانوں کی سازباز اورملی بھگت کی وجہ سے مقبوضہ وادی میں حالات خراب ہورہے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کی سرحدوں پر بڑے پیمانے پر فوج کی تعیناتی ہے، جو کہ دنیا کی سب سے بڑی تعداد ہے، اس کے باوجود وادی میں دہشت گردی کیسے ممکن ہے؟ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوج کی ملی بھگت سے منشیات کی اسمگلنگ بھی ہورہی ہے۔
عسکریت پسند، جن کی تعداد 200-300 کے لگ بھگ ہے کیسے آئے؟ کہاں سے آئے؟ کون ذمہ دار ہے؟ مقبوضہ وادی میں روز لوگ مر رہے ہیں اور بھارتی فوج اس کی ذمہ دار ہے۔ مرکزی حکومت کہاں ہے؟ اُن کو پوری قوم کو جواب دینا چاہیے۔

اس سے قبل بھارت نے 600پاکستانی کمانڈوز کا مقبوضہ وادی میں موجود ہونے کا بے بنیاد دعویٰ کیا تھا مگر درحقیقت پسِ پردہ بھارتی فوج ہی وادی میں حالات خراب کرنے میں ملوث ہے۔ مودی سرکار کی ریاستی دہشت گردی اب کھل کر عوام کے سامنے آچکی ہے ۔ بھارتی فوج خود دہشت گردی میں شامل ہے۔ آخر کب تک مودی سرکار اپنے مذموم سیاسی عزائم کے حصول کی خاطر معصوم لوگوں کی جانوں کا سوداکرتی رہے گی ؟

COMMENTS

Wordpress (0)
Disqus ( )