دہشت گردی کی نئی لہر محرکات کیا؟

ملک منظور احمد

22 December 2023

خبریں

ریاست پاکستان میں دہشت گردی کے حوالے سے زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنائی جائے گی اور اس سلسلے میں کسی بھی شر پسند عناصر کے ساتھ کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ پاک فوج، قانون نافذ کرنے والے ادارے اور انٹیلی جنس ادارے پاکستان سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

سوچنے کی بات ہے کہ آخر اس وقت ہی ملک میں دہشت گردی کی نئی لہر کیوں آرہی ہے۔ اس کا جواب یہی ہے کہ آرمی چیف اور نگراں وزیراعظم کی کوششوں سے پاکستان میں معیشت مستحکم ہو رہی ہے۔ پاکستان اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری حاصل کرنے والا ہے اور ہمارا دشمن اس سے خوش نہیں ہے۔ پاکستان میں دہشت گردی کی کاروائیوں میں ملوث افراد کو فوجی عدالتیں مثالی سزائیں دیں۔

دہشت گردوں کو افغانستان سے ہتھیاروں اور آلات کے ذریعے سہولتیں مل رہی ہیں۔ طالبان کے افغانستان میں حکومت پر قبضہ کرنے کے بعد دہشت گردوں کے حوصلے بلند ہوئے ہیں۔ غیر قانونی غیر ملکیوں کی وطن واپسی کے حکومتی فیصلے کے خلاف سرگرم پاکستان کے اندر موجود عناصر کو بے نقاب کیا جانا چاہیے۔

اس وقت ضرورت اس بات کی ہے کہ استقامت کے ساتھ اپنی مسلح افواج کے ساتھ کھڑا ہوا جائے، ایک بار پھر یہ جنگ لڑنی ہوگی اور ملک دشمن اور عوام دشمن عناصر کے خلاف یہ جنگ جیتنی ہوگی اس کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے اور ہمیں شک نہیں ہونا چاہیے کہ ہماری بہادر افواج ایک مرتبہ پھر اپنے خون کے نذ رانے دے کر اس ناسور کے خلاف فتح حاصل کریں گی۔

COMMENTS

Wordpress (0)
Disqus ( )