لاپتہ افراد یا گمنام دہشت گرد

آغا قمر

روزنامہ پاکستان

تفصیلات کے مطابق گوادر پورٹ اتھارٹی کمپلیکس حملے میں ہلاک ہونے والے دہشتگرد متعدد دہشتگردانہ کاروائیوں میں ملوث تھے- اصل کہانی جو عام آدمی کے لیے حیرت انگیز ہے وہ یہاں سے شروع ہوتی ہے- بی ایس او آزاد کریم جان نامی ایک شخص کے بارے میں واویلا کر رہی تھی کہ وہ 25 مئی سن 2022ء کو لاپتہ ہو گیا تھا۔ لیکن ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی شناخت کے دوران پتہ چلا کہ ان میں ایک لاش اسی کریم جان کی تھی جس کو بی ایس او آزاد لاپتہ قرار دے کر اس کے حق میں احتجاج کر رہی تھی۔ یہ ہے ہائبرڈ وار فیئر جس میں فورتھ اور ففتھ جنریشن دونوں وار فیئرز بیک وقت آزمائے جاتے ہیں۔یعنی غیر ریاستی عناصر کو خریدو یا برین واش کرو، پھر ان کو منظر سے ہٹاؤ اور ان کی گمشدگی کا جھوٹ پھیلا کر فوائد حاصل کرو – سوشل میڈیا پر پراپیگنڈا کرنے والے,لاپتہ افراد کے نام پر سیاست چمکانے والےاور انسانی حقوق کے نام پر واویلا کرنے والے بھی اس خونی جنگ کے فوجی ہی ہوتے ہیں ۔ ان کا ایک ہی مفاد اور مقصد ہے کہ نوجوان نسل بالخصوص بلوچستان کے نوجوان کو گمراہ کر کے بد امنی ، دہشت اور نفرت کو پھیلایا جائے اور یوں پاکستان کو جو معاشی بحران سے نکلنے کی کوششوں میں مصروف ہے کمزور و ناکام کیا جا سکے۔

COMMENTS

Wordpress (0)
Disqus ( )