مقبوضہ کشمیر الیکشنز- بھارتی کٹھ پتلیاں بے نقاب
مقبوضہ جموں و کشمیر کے حالیہ انتخابات نے بھارتی حکومت کی سیاسی کٹھ پتلیوں کو بے نقاب کر دیا ہے۔ الیکشن سے پہلے نیشنل کانفرنس کے رہنما عمر عبداللہ نے کشمیری عوام سے آرٹیکل 370 کی بحالی کا وعدہ کیا تھا، لیکن جیت کے بعد اپنے وعدے سے روگردانی کر لی۔ عمر عبداللہ نے اپنے حالیہ بیانات میں آرٹیکل 370 کی بحالی کو “بے وقوفی” قرار دیا، جو اُن کے پہلے موقف سے واضح تضاد رکھتا ہے۔
الیکشن میں کامیابی کے بعد عمر عبداللہ نے بی جے پی کے ساتھ مل کر کام کرنے کی بات کی اور نریندر مودی اور امت شاہ کے ویژن پر اعتماد کا اظہار کیا۔ ان کے اس طرزِ عمل نے ثابت کر دیا کہ یہ انتخابات کشمیری عوام کے حقوق کے تحفظ کے بجائے بھارتی حکومت کے سیاسی مفادات کی تکمیل کے لیے تھے۔
کشمیری عوام 77 سال سے عمر عبداللہ جیسے سیاستدانوں کے دھوکے کا شکار ہیں، جو ہمیشہ بھارتی حکومت کے مفادات کے لیے کام کرتے رہے ہیں۔ عوام اب ان خودغرض سیاستدانوں کو مسترد کر چکے ہیں، اور یہ بات واضح ہو چکی ہے کہ یہ الیکشن محض ایک ڈرامہ تھا