مودی سرکار کیخلاف ریلی میں ہزاروں افراد کی شرکت

بھارت میں اروند کیجریوال کی کرپشن کے الزام میں گرفتاری کیخلاف احتجاج ریکارڈ کروانے اور مودی سرکار کیخلاف جمہوریت بچاؤ ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کر کے مودی سرکار کیخلاف اپنی آواز بلند کی ۔

مودی کے زیر نگرانی فیڈرل انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے اروند کیجریوال کو کرپشن کے الزام میں گرفتار کیا گیا جو کہ نئی دہلی کے منتخب وزیر اعلیٰ اور انسداد کرپشن مہم کے سربراہ ہیں۔
عام آدمی پارٹی کی جانب سے بتایا گیا کہ اروند کیجریوال کیخلاف تمام الزامات بے بنیاد ہیں اور مودی سرکار اپنی کرپشن پر پردہ ڈالنے کے لیے اپوزیشن کے خلاف الزام تراشی کررہی ہے۔
سکرول کے مطابق ، مودی پر 13 ہزار کروڑ کی کرپشن ثابت ہوچکی ہے جسکو چھپانے کیلئے مودی سرکار اپوزیشن کو نشانہ بنارہی ہے۔
سکائی نیوز نے رپورٹ کیا کہ بھارتی عوام کا کہنا ہے کہ انتخابات میں ووٹ جمہوریت کو بچانے کے لیے ڈالنا ہوگا۔ عام انتخابات میں کیجریوال مودی کیخلاف سب سے مظبوط امیدوار تھے۔
مودی کے ناقدین کا کہنا ہے کہ؛
“مودی سرکار نے سیاسی مخالفین کو کچلنے اور منصفانہ انتخابات کے امکانات کو کم کرنے کے لیے تفتیشی ایجنسیوں اور ٹیکس حکام کو ہتھیار کے طور پر استعمال کیا”

COMMENTS

Wordpress (0)
Disqus ( )