پاکستان میں افواہ سازی و دروغ گوئی کا تدارک

ماریہ منصب

انٹرنیٹ بالخصوص سماجی رابطے کی ویب سائٹوں پر جھوٹی خبروں اور نفرت انگیز مواد کی بلا روک ٹوک نشر و اشاعت سے پاکستان کی سلامتی اور استحکام کو شدید خطرات لاحق ہیں۔ یہ پلیٹ فارم بہت آسانی سے پراپیگنڈہ پھیلانے ، تشدد کو بھڑکانے اور اختلافات کا بیج بونے کے ہتھیار بن جاتے ہیں جس سے امن و استحکام کی کوششوں کو نقصان پہنچتا ہے۔ جھوٹ اور افواہ سازی کا مقابلہ کرنے کے لیے حکومت پاکستان کو ہر صورت سماجی رابطے سے متعلق قوانین لاگو کرنے ہوں گے۔ ان اصول و ضوابط کا بنیادی مقصد قومی یگانگت پر پڑنے والے جھوٹ کے منفی اثرات کو کم کرنا ہے اور یہ پاکستان کی قومی سلامتی پالیسی 2022-26 کا بنیادی جزو اور کلیدی پہلو ہے۔ معاشی و سیاسی استحکام پاکستان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے جس سے بے بنیاد خبروں اور افواہ سازی کے منفی اثرات کو کم کرنے کے لیے نیٹ ورک انفورسمنٹ قوانین کے اطلاق کی اہمیت مزید واضح ہو جاتی ہے

COMMENTS

Wordpress (0)
Disqus ( )