پاکستان میں دہشتگردوں کا ناپاک منصوبہ- خارجی نور ولی محسود کا گھناؤنا کردار

پاکستان میں دہشتگردوں کی جانب سے سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنائے جانے کے سلسلے میں تیزی آئی ہے۔ حال ہی میں ٹی ٹی پی کے خارجی نور ولی کی آڈیو لیک نے اس کے ناپاک منصوبوں کو ظاہر کیا ہے۔ اس سلسلے میں پاکستانی عوام کا کہنا تھا کہ،
افغانستان کو چاہیے کہ وہ اس قسم کے دہشتگردوں کو ملک سے نکال دے۔ ہمارے سکیورٹی اہلکاروں کو ان خارجیوں کے سروں کو کچلنا چاہئے۔

یہ دہشتگرد صرف ملک میں انتشار پھیلانا چاہتے ہیں تاکہ ملک میں بد امنی پھیلے۔ عوام کو کہنا تھا کہ ہم پاک فوج سے یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ ایسے دہشتگردوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

ٹی ٹی پی کے سربراہ کی گفتگو سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ یہی لوگ ملک دشمن عناصر ہیں۔افغانستان مکمل طور پر پاکستان میں دہشتگردی پھیلانے میں ملوث ہے۔ ٹی ٹی پی کے اس گھناؤنے منصوبے کی ہم مذمت کرتے ہیں کیوں کہ یہ لوگ پاکستانی عوام کو آپس میں لڑانا چاہتے ہیں۔ یہ پاکستان کو کمزور کرنے کی سازش ہے ان لوگوں کو سخت سزا ملنی چاہئے۔

COMMENTS

Wordpress (0)
Disqus ( )