پاکستان میں بڑھتی آبادی سے لاحق خطرات کا جائزہ

بڑھتی ہوئی آبادی صرف پاکستان ہی نہیں پوری دنیا کا مسئلہ ہے۔ اقوام متحدہ کے اعداد و شمار کے مطابق دنیا کی آبادی 8 ارب سے تجاوز کر چکی ہے جس میں سے 3 فیصد آبادی پاکستان پر مشتمل ہے۔ پاکستان دنیا کے ان 8 ممالک میں شامل ہے جو 2050 تک دنیا کی آبادی کے 50 فیصد حصہ ہونگے۔ اس وقت آبادی کے لحاظ سے پاکستان دنیا کا پانچواں بڑا ملک ہے۔
پاکستان کی آبادی جس شرح سے بڑھ رہی ہے یہ ہمارے ملک کے لیے نہایت خطرے کا باعث ہے۔ پاکستان میں بڑھتی ہوئی آبادی کی وجہ سے روز مرہ کے مسائل میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے جس میں غربت سر فہرست ہے۔ سال 2023 میں پاکستان کی جی ڈی پی 0.23 فیصد رہی جو معاشی ماہرین کے مطابق انتہائی مایوس کن ہے۔ جی ڈی پی گراف کا گرنا مہنگائی کو دعوت دینے کے مترادف ہے جس سے صحت اور تعلیم کا شعبہ بری طرح متاثر ہو رہا ہے ۔ بچوں کی تعداد نہیں معیار زندگی بڑھائیں تاکہ پڑھے لکھے معاشرے کی راہ میں کوئی رکاوٹ حائل نہ ہو۔

COMMENTS

Wordpress (0)
Disqus ( )