میک ان انڈیا یا بریک ان انڈیا؟

مودی سرکار کا میک ان انڈیا کا راگ کوئی نیا نہیں خاص طور پر ڈیفنس پروڈکشن یعنی ہتھیاروں ، ٹینکوں، بحری جہازوں اور لڑاکا طیاروں کے لیے مودی سرکار کے جھوٹے دعوے اکثر سامنے آتے رہتے ہیں لیکن حقیقت میں مودی سرکار محض جعلی شہرت اور سیاسی پوائنٹ سکورنگ ہی کرتی ہے۔

ہندوستان کے دفاعی شعبے میں ، خاص طور پر ‘میک ان انڈیا’ کے لبادے میں ، مودی سرکار نے غیر معیاری ڈیفنس پروڈکشن بڑے پیمانے پر شروع کی جس کے تحت بننے والے ہتھیار اور جہاز اکثر مہلک حادثوں کا شکار ہوتے رہتے ہیں۔

ہندوستانی دفاعی پروڈکشن کی بے شمار ناکامیوں میں ایک اور واقعہ حال ہی میں پیش آیا جب 22 جولائی 2024 کو ، آئی این ایس برہم پترا ، ایک گائیڈڈ میزائل فریگیٹ ، ممبئی ڈاک یارڈ میں لگایا جا رہا تھا کہ بحری جہاز ایک جانب لڑھک گیا جس سے بحری جہاز کا کافی نقصان ہوا جس پر ہندوستانی تجزیہ کاروں نے ہندوستان میں بننے والے دفاعی سازو سامان کے معیار پر سوال اٹھانا شروع کر دیے ہیں۔

کیونکہ یہ پہلا حادثہ نہیں ہے اس سے قبل، ہلکا لڑاکا طیارہ ایچ اے ایل تیجس بھی تاخیر اور کارکردگی کے مسائل سے دوچار رہا ہے ، بہت سے جیٹ طیارے اڑان بھرنے کے فورا بعد ہی گر کر تباہ ہو گئے جس سے بے پناہ جانی و مالی نقصان ہوا۔

مزید برآں ، ایڈوانسڈ لائٹ ہیلی کاپٹر (اے ایل ایچ) دھرو نے کو بھی بے شمار حادثات کا سامنہ کرنا پڑا۔ دھرو ہیلی کاپٹر مئی 2023 میں ایک ٹیکنیشن کی موت اور دو پائلٹ زخمی ہونے کے بعد گراؤنڈ کیا گیا تھا ۔

ہندوستان کا اصل مسئلہ، انفرادی سازو سامان کی ناکامیوں میں نہیں، بلکہ ہندوستان کے دفاعی مینوفیکچرنگ سیکٹر کے اندر نظامی مسائل میں ہے جو مودی سرکار کی غفلت کی بدولت قیمتی جانوں کے ضیاع کا باعث بن رہے ہیں۔ یہ بھی سچ ہے کہ ، گھٹیا کوالٹی کی وجہ سے میڈ ان انڈیا ہتھیار ہندوستانی فوج بھی استعمال کرنے سے انکاری ہے۔

COMMENTS

Wordpress (0)
Disqus (0 )