اگنی ویر اسکیم- مودی سرکار کا ایک اور دھاندلی زدہ منصوبہ

نفراسٹرکچر کے منصوبے ہوں، ڈاکٹری کے امتحان ہوں، سرکاری عہدے ہوں یا بھارتی افواج میں بھرتی، مودی کے ہندوستان میں سوائے دھاندلی اور کرپشن کے کچھ نظر نہیں آتا ۔

اسی طرح کا ایک اور چونکا دینے والا انکشاف اگنی ویر اسکیم میں دھاندلی کے ذریعے ہونے والی بھرتیوں پر ہوا ہے۔

اگنی ویر اسکیم کے ذریعے بھارتی فوج میں بھرتی کے خواہشمند امیدوارں نے انتظامیہ پر دھاندلی اور بے ضابطگیوں کا الزام لگایا ہے۔

اس تناظر میں، امان دیویدی نامی شخص نے 2022 میں مدھیا پردیش کی ہائی کورٹ میں کیس فائل کیا اور بھارتی فوج پر بڑے پیمانے پر بے ضابطگیوں اور دھاندلی کا الزام لگایا جہاں میرٹ سے کم حاصل کردہ نمبروں والے امیدوار بھی کامیاب قرار دیے گئے۔

عدالت نے امیدوارں کے نمبروں کے بارے میں دریافت کیا تو بھارتی فوج نے ڈیٹا دینے سے ہی انکار کر دیا جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ مودی کے ہندوستان میں بھارت فوج میں بھرتی بھی دھاندلی پر ہی ہوتی ہے

COMMENTS

Wordpress (0)
Disqus (0 )