بھارت مسلسل چھٹے سال عالمی انٹرنیٹ شٹ ڈاؤن میں سرفہرست

نام نہاد جمہوریت کا شکار بھارتی ریاست آزادی اظہار کی بندش کے حوالے سے شدید تنقید کا شکار اور مسلسل چھٹے سال عالمی انٹرنیٹ شٹ ڈاؤن میں سرفہرست رہا۔
انٹرنیٹ بندش کے مجموعی طور پر 116 احکامات جاری گئے گئے جب کہ عالمی سطح پر مجموعی طور پر283 بار انٹرنیٹ شٹ ڈائون کی منظوری دی گئی۔ رپورٹ کے مطابق بھارت کے غیر قانونی زیرتسلط جموں و کشمیر میں 2023 کے دوران 17 مرتبہ انٹرنیٹ بند کیا گیا۔
مودی سرکار کی جانب سے انٹرنیٹ کی بڑے پیمانے پر بندش کے باعث بھارت کی جمہوری ساکھ شدیدمتاثر ہوئی۔ مودی سرکار اظہار رائے کے آزادی کے حق پر بلاجواز پابندی لگا رہے ہیں اور بھارت میں انٹرنیٹ شٹ ڈاؤن کی بڑھتی ہوئی رفتار بنیادی انسانی حقوق کی آوازوں کو دبا رہی ہے۔
2023 میں بھارت میں انٹرنیٹ کی بندش نہ صرف جغرافیائی طور پر پھیلی بلکہ طویل عرصے تک برقرار رہی۔ پانچ دن یا اس سے زیادہ چلنے والے شٹ ڈاؤن کا تناسب 2022 میں 15فیصد سے بڑھ کر 2023 میں 41 فیصد سے زیادہ ہو گیا۔جنوری اور اکتوبر 2023 کے درمیان بی جے پی حکومت نے 7 ہزار 502یو آر ایل کو بلاک کرنے کے احکامات جاری کیے۔منی پور میں 212 دنوں تک ریاست گیر انٹرنیٹ کی بندش سے تقریباً 3.2 ملین لوگ اور تمام موبائل نیٹ ورکس متاثر ہوئے۔
ہریانہ پنجاب میں بھی مسلسل انٹرنیٹ کی بندش سے تقریباً 27 ملین افراد متاثر ہوئے۔ طویل عرصے تک انٹرنیٹ شٹ ڈاؤن نے بھارتی عوام میں بے روزگاری اور ملک کی سرمایہ کاری کے ماحول کو بدترین متاثر کیا۔ شٹ ڈاؤن نے بنیادی طور پر موبائل نیٹ ورکس کو نشانہ بنایا جس سے تقریباً 96 فیصد بھارتی متاثر ہوئے۔ انٹرنیٹ کی بندش ایک مکمل بلیک آؤٹ کی طرح تھی جس سے روزمرہ کی سرگرمیوں، مواصلات اور معلومات تک رسائی بری طرح متاثر ہوئی۔شٹ ڈاؤن نے پسماندہ کمیونٹیز کو غیر متناسب طور پر متاثر کیا جس سے آمدنی کے نئے سلسلے اور مواقع تک ان کی رسائی میں رکاوٹ پیدا ہوئی۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ انفرادی ذریعہ معاش سے لے کر قومی جی ڈی پی تک ہر سطح پر ان کے گہرے معاشی اثرات مرتب ہوئے ۔ گزشتہ سال بھی انٹرنیٹ پر بندش کے معاملے میں بھارت مسلسل پانچویں سال دنیا بھر میں سرفہرست رہا۔
2022 میں عالمی سطح پرانٹرنیٹ بندش کے 187 میں سے 84 واقعات بھارت میں ہوئے جبکہ صرف جموں و کشمیر میں ہی 49 مرتبہ انٹرنیٹ بند کیا گیا۔ ایشیا پیسیفک کے پالیسی ڈائریکٹر رمن جیت سنگھ چیما نے مودی سرکار پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ
مودی سرکار ڈیجیٹل انڈیا کی بات کرتی ہے لیکن مسلسل انٹرنیٹ بندش نے بھارت کو پیچھے دھکیل دیا ہے۔

COMMENTS

Wordpress (0)
Disqus ( )