بھارت میں یوم آزادی خواتین کے لیے سیاہ دن قرار
اکیسویں صدی میں بھی دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کی دعوے دار مودی سرکار خواتین کو تحفظ دینے میں ناکام ہے۔ بھارت کے یوم آزادی کے موقع پر بھارتی عوام خواتین کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے سراپا احتجاج ہے۔ بھارتی عوام نے مودی سرکار کا ہندوتوا نظریہ مسترد کرتے ہوئے ملک میں خواتین کے تحفظ کا مطالبہ کر دیا۔ حال ہی میں آر جی کار میڈیکل کالج کی ٹرینی ڈاکٹر سے زیادتی کے بعد قتل پر بھارتی عوام کا شدید غم و غصے کا اظہار کیا گیا۔ نام نہاد مودی سرکار ملک بھر کے ڈاکٹر کی جانب سے شدید تنقید کی زد میں آگئی۔
ملک بھر میں احتجاج اورعالمی سطح پر بدنامی کے باوجود مودی سرکار کی ہٹ دھرمی ابھی بھی برقرار ہے۔ عصمت دری کے مجرموں کی پشت پناہی کرنے والی بی جے پی حکومت پوری دنیا کے سامنے بے نقاب ہو چکی ہے۔ سوال تو یہ ہے کہ کیا مودی حکومت بھارت کو عام ہندوستانیوں کے لئے محفوظ بنا پائے گی؟
