بی جے پی کے تیسرے دور حکومت میں ریپ کے بڑھتے واقعات

بھارت میں خواتین ہمیشہ سے ہی غیر محفوظ رہی ہیں، جہاں ان کو متعدد مسائل درپیش ہیں جن میں ریپ جیسے انسانیت سوز واقعات کا ہونا سر فہرست ہے۔
حا ل ہی میں نریندر مودی نے آزادی کی تقریب میں خواتین کے حقوق کی بات کی جس کے بعد سیاسی مخالفوں نے مودی کو آڑے ہاتھوں لیا۔ اسد الدین اویسی سمیت مودی کے سیاسی حریفوں کا کہنا تھا کہ ؛
“مودی کے اپنے دور حکو مت میں بلقیس بانو کے ریپ کرنے والوں اور خاندان کے قاتلوں کو رہا کیا گیا “۔ کرناٹکا میں بی جے پی کے سیاسی نمائندے مودی کی پشت پناہی میں بڑے پیمانے پر خواتین کے حقوق کو پامال کر رہے ہیں ۔
بھارت میں ایک زیِرتربیت ڈاکٹر کے ریپ اور قتل ہونے کے بعد ہزاروں لوگ سراپا احتجاج ہیں۔ مودی سرکار بھارت میں بڑھتے ہوئے ریپ کے واقعات کی روک تھام میں بے بس نظر آتی ہے۔۔
حال ہی میں بھارتی میڈیا نے پراپیگینڈا کیا کہ پاکستان غیر ملکی سیاحوں کے لیےایک غیر محفوظ ملک ہے ۔ اس سے قبل بھی بھارت اپنی نا اہلیوں اور انتہا پسندی کو چھپانے کے لیے پاکستان پر جھوٹے الزامات لگاتا رہا ہے۔ بھارت میں کام کرنے والی انسانی حقوق کی تنظیموں نے ملک میں خواتین کے مستقبل پر شدید تشوییش کا اظہار کیا ہے۔ اس سے قبل بھارت کو عالمی سطح پر ریپ کیپیٹل بھی نامزد کیا گیا ہے۔

COMMENTS

Wordpress (0)
Disqus ( )