تکنیکی مسائل- بھارتی فضائیہ میں حادثات معمول بن گئے

جنگی جہاز بھاتی ریاست راجستھان کے علاقے میں جاری بھارت شکتی مشقوں کے دوران گر کر تباہ ہو گیا۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق؛”حادثہ طیارے کا انجن فیل ہونے کے باعث پیش آیا“
حفاظتی لینڈنگ کے ساز و سامان کی عدم موجودگی بھی طیارہ حادثے کا باعث بنی۔ تیجا طیارے کی اڑان سے قبل ہی طیارے میں تکنیکی خرابیوں کے ساتھ ساتھ الیکٹرانک خرابیاں بھی تھیں جس کے باعث حادثہ پیش آیا۔

حال ہی میں کچھ ممالک کی جانب سے بھارت کو پرانی جہازوں کی مشینری پرتشویش کا اظہارکرتے ہوئے اسے اپ گریڈ (Upgrade) کرنے کا بھی کہا گیاہے۔ جہاز کے زیادہ وزن کی وجہ سے زیادہ ایئرسپیڈ حاصل کرنا ناممکن ہے اورجہاز کے سافٹ ویئرز کے مسائل کی وجہ سے سیلف پروٹیکشن جیمر(Self-Protection Jammer) کی قابلیت بھی مشکوک ہے۔ جہازکے ایئر فریم (Airframe) کی ساخت اوربناوٹ میں خامیوں کی وجہ سے ہائی انٹینسٹی آپریشن (High Intensity Operation)میں شمولیت میں بھی شکوک و شبہات ہیں ۔

جہاز میں سوفٹ ویئر کے حوالے سے مسائل کے علاوہ جدید و پین سسٹم کے انضمام میں بھی مشکلات کا سامنا ہے۔

بھارتی فضائیہ میں تکینکی مسائل کی وجہ سے حادثات اب روز کا معمول بن گیا ہے۔
گزشتہ سال بھی راجستھان میں بھارتی فضائیہ کا لڑاکا طیارہ مشق کے دوران گر کر تباہ ہو گیا تھا۔

تیجا طیارے کے تباہ ہونے کے بعد ایک بار پھر بھارتی فضائیہ کی نااہلی،جہازوں میں سافٹ ویئرز اور بناوٹ کے مسائل پوری دنیا پر عیاں ہو چکے ہیں۔ تکینکی مسائل اور حادثات کے وجہ سے کئی ممالک بھارت سے جہازوں کی برآمدات کے حوالے سے تشویش اور تذبذب کا شکار ہیں۔

COMMENTS

Wordpress (0)
Disqus ( )