پاکستان نے امارت اسلامی سے کالعدم تنظیم کے کمانڈر حافظ گل بہادر کو حوالہ کرنے کا مطالبہ کر دیا
پاکستان نے افغان طالبان حکومت سے مطالبہ کیا کہ 26 نومبر 2023 کو بنوں میں ہونے والے خودکش حملہ کی ذمہ داری قبول کرنے والے کالعدم تنظیم کے اہم ترین کمانڈرحافظ گل بہادر کو پاکستان کے حوالے کرے۔ پاکستانی وزارت خارجہ نے پاکستان میں افغان ناظم الامور کو طلب کیا اور پاکستان میں عسکری سرگرمیوں میں افغان شہریوں کے ملوث ہونے پر شدید احتجاج ریکارڈ کرایا۔ پاکستان نے افغان حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی سرزمین کو پاکستان کے خلاف استعمال ہونے سے روکے۔
https://twitter.com/TKCkhyber/status/1729561402346738096?t=pjGY_yPeKDh90OiG9rJFRA&s=08