کشمیرسے بلوچستان تک بھارتی دہشت گردی

محمد عبداللہ حمید گل

دنیا

کشمیر کے مسلمانوں کو دوسرا روہنگیا بنانے کے گھناؤنا منصوبے پر آر ایس ایس کا پرچارک گجرات کا قصائی عمل پیرا ہے۔ انسانی حقوق کی تنظیم کی جانب سے مرتب کی گئی رپورٹ میں یہ چشم کشا انکشاف آنکھیں کھولنے کیلئے کافی ہے کہ 35 برس کے دوران بھارتی افواج نے تقریباًدولاکھ کے لگ بھگ کشمیریوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا ،10ہزارسے زائد افراد کو دورانِ حراست ماورائے عدالت قتل کیا گیا-

بلوچستان اور دیگر صوبوں سے ”را‘‘ کے کلبھوشن سمیت مختلف ممالک کے ایجنٹس کی گرفتاری سے یہ حقیقت کھل کر سامنے بھی آچکی ہے کہ ملک دشمن عناصر مکمل طور پر پاکستان کی سلامتی اور خوشحالی کے درپے ہیں۔ماہ رنگ بلوچ بھی اسی مذموم سلسلے کی ایک کڑی ہے ۔آخر ایسا قانون کب بنے گا کہ جوملک دشمن ایجنٹوں کو لگام دے سکے ؟

پاکستان نے علاقائی وعالمی امن کی خاطر بھارت سے مذاکرات کے دروازے ہمیشہ کھلے رکھے لیکن اوڑی اور پلوامہ دہشت گردی کا ڈھونگ رچا کرانڈین فوج نے نہ صرف سرحدی کشیدگی کو پروان چڑھایا بلکہ کشمیریوں پر بھی مظالم کا سلسلہ تیز کر دیا تاکہ حقِ خودارادیت کی آواز کودبایا جاسکے۔ مودی کے مکروہ عزائم سے یہ اندازہ لگانا مشکل نہیں رہا کہ وہ الیکشن سے قبل وادی میں کوئی نیا کھیل کھیل رہا ہے –

COMMENTS

Wordpress (0)
Disqus ( )