افغانستان ، کنڑ میں ٹی ٹی پی کے دہشت گردوں نے مدرسے کی دستار بندی کی تقریب میں شرکت۔
یہ تقریب کنڑ میں موجود مدارس, مدرسہ دار الحجرا والجہاد اور جامعہ منبہ الاسلام میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں ٹی ٹی پی کے دہشتگردوں کی شرکت افغانستان میں دہشتگردوں کی پناہ گاہوں اور ٹریننگ مراکز کی موجودگی کا واضح ثبوت ہے۔
تقریب میں دہشت گرد عظمت لالا اور مولوی فقیر کی موجودگی بھی دیکھی جا سکتی ہے۔ اس تقریب میں متعدد افغان رہنماؤں بھی نے شرکت کی ۔ ترجمان افغان طالبان کے مطابق افغانستان میں ٹی ٹی پی کے کوئی ٹھکانے موجود نہیں جبکہ یہ تقریب افغانستان میں تحریک طالبان پاکستان کی موجودگی کا کھلا ثبوت ہے ۔ ٹی ٹی پی افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال کرتی ہے جسکا افغان حکومت کو بخوبی علم ہے۔ افغان عبوری حکومت دہشت گردوں کے خلاف بھرپور کاروائی کرکے خطے کو دہشت گردی سے پاک کرے۔