افغانستان میں چھپے ہوئے ٹی ٹی پی کے مختلف دھڑ

افغانستان میں چھپے ہوئے ٹی ٹی پی کے مختلف دھڑوں کے اتحاد کا جھوٹا پروپیگنڈا اور اصل حقائق

بھتہ خور، دہشتگرد اور اخلاقی پستی کا پیکر ، ٹی ٹی پی کے خوارج کا ٹولہ سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں بڑھتی ہلاکتوں، عوامی نفرت اور حرام مال کی ہوس کے باعث شدید اندرونی انتشار کا شکار ہے۔ اپنی سسکتی ہوئی تنظیم کو زندہ رکھنے کے لیے خوارج اب اتحاد و اتفاق کا نیا ڈھونگ رچا رہے ہیں، جو درحقیقت انکی شکست کا ثبوت ہے۔ ٹی ٹی پی کے حالیہ بیانیے کے تناظر میں اصل حقائق درج ذیل ہیں:

۔ جماعت الاحرار کے سرغنہ کو خارجی نور ولی نے ذاتی انا پر قتل کروایا، جماعت الاحرار اپنے سرغنہ کی موت کا بدلہ لینا چاہتی ہے لیکن اب اس میں اتنی سکت نہیں رہی لہٰذا وہ مفاہمت کا ڈھونگ رچانے پر مجبور ہے، جبکہ ٹی ٹی پی کا محسود دھڑا اپنی اجاراداری قائم رکھے ہوئے ہے۔

۔ خوارج کے تمام دھڑوں کو سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں حزیمت کا سامنا ہے، لہٰذا ٹی ٹی پی اب مختلف دھڑوں کا اتفاق ظاہر کر کے مسلسل کمزور ہوتی تنظیم کو ایک مؤثر قوت کے طور پر پیش کرنے کی ناکام کوشش کر رہی ہے۔

۔ پاکستانی حکومت کے دباؤ کے پیش نظر افغان عبوری حکومت مشکلات کا شکار ہے اور پاکستان دشمن خوارج کی سہولتکاری سے انکار کرنے پر مجبور ہے جبکہ حقیقت میں یہ نام نہاد اتحاد بھی افغان طالبان کی منصوبہ بندی کا ہی شاخسانہ ہے۔

۔ پاکستان دشمن طاقتیں خوارج کے مختلف دھڑوں کو یکجا رکھتے ہوے پاکستان کو نقصان پہنچانے کے خواہاں ہیں اور اس مقصد کیلئے افغان سرزمین کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ دہشتگرد خواہ کسی بھی جماعت سے ہوں، پاکستان اور اسلام کے دشمن ہیں اور پاکستانی سیکیورٹی ادارے عوامی تعاون سے انہیں نیست و نابود کرنے کیلئے پُرعزم ہیں۔

خوارج کے مختلف دھڑوں سے منسلک دہشتگرد اسلامی تعلیمات کے برعکس نام نہاد جہاد کی آڑ میں ذاتی مفادات کی جنگ لڑ رہے ہیں، جس میں انہیں مسلسل ناکامی کا سامنا ہے۔ خوارج چاہے کوئی بھی ڈھونگ اختیار کریں، پاکستانی قوم اور اسکے سیکیورٹی اداروں کیلئے یہ صرف پاکستان دشمن قوتوں کے ٹکڑوں پر پلنے والے شریعت مخالف اور عوام دشمن درندے ہیں، جن کا مکمل خاتمہ انکی اولین ترجیح ہے انشاءاللہ۔

COMMENTS

Wordpress (0)
Disqus ( )