افغانستان نے ایک بار پھر اپنے شہریوں کو تنہا چھوڑ دیا

پاکستان سے واپس آنے والے اپنے شہریوں کو طورخم اور چمن سے آگے افغانستان کی حدود میں سامان لے جانے سے روک دیا – پچھلے کچھ دنوں سے افغانستان نے پاکستان سے واپس آنے والے اپنے شہریوں کو طورخم اور چمن سے آگے افغانستان کی حدود میں سامان لے جانے سے روک دیا ہے – ان کی اس حرکت کی وجہ سے آنے والے سردیوں کے دِنوں میں پاکستان سے جانے والے لوگوں کے لئے مسائل پیدا ہوں گے اور افغانستان دنیا کے سامنے پاکستان کو برا ثابت کرنے کی کوشش کرے گا – اس میں اہم نقطہ یہ بھی ہے کہ افغانستان حکومت اپنے ہی شہریوں کو قبول نہیں کر رہی۔ ایک ایسی حکومت جو اپنے ہی شہریوں کو قبول کرنے سے انکار کرتی ہے اِسے حکومت نہیں کہا جا سکتا بلکہ ایسی حرکتیں نان سٹیٹ ایکٹر کرتے ہیں ۔ – افغان حکومت نے اپنے ہی شہریوں کے لۓ بنیادی سماجی اور معاشرتی ذمہ داریوں سے اپنے آپکو بری الذمہ کر لیا ہے اور ایک بار پھر اپنے شہریوں کو تنہا چھوڑ دیا ہے – – افغان حکومت کا خیال ہے کہ دوسرے ممالک ہی انکے شہریوں کے لیے ذمہ دار ہیں جبکہ ان کی اپنی کوئی ڈیوٹی نہیں۔ – ہم سب کو اچھی طرح اندازہ ہے کہ افغانستان حکومت اس لئے یہ انسانی بحران پیدا کر رہی ہے تاکہ وہ دنیا سے انسانی ہمدردی کی بنا پے مدد مانگ سکے اور پاکستان کو برا ثابت کر سکے – یہ ساری باتیں اور حرکتیں نہ صرف اسلامی روایات کے خلاف ہیں بلکہ اپنے شہریوں کے تعین شدہ حقوق ، جو کہ اسلامی ریاست کی ذمہ داری ہیں ، کو مکمل طور پر نظرانداز کر رہی ہیں ۔

https://twitter.com/PashtunWali79/status/1726932388561695047?t=suONLk3mDKeJnNzaiPDy4g&s=19

COMMENTS

Wordpress (0)
Disqus ( )