امریکہ سے قطر تک
دعا زہرا نقوی
13 December 2023
صحافت
ہندوستان میں جہاں سکھوں کی بڑی تعداد آباد ہے سکھوں کے خلاف امتیازی سلوک اور تشدد کے متعدد واقعات تاریخ کا حصہ ہیں۔ سکھوں کو نشانہ بنانے کا عمل صرف ہندوستان کے اندر نہیں بلکہ ہندوستان سے باہر بین الاقوامی سطح پر بھی ہو رہا ہے ۔ کینیڈا میں قتل ہونے والے سکھ کارکن ہردیپ سنگھ نجر کا قتل ، جس میں ہندوستانی ایجنٹ ملوث پائے گئے ہیں، ہندوستان کی عدم برداشت کے بارے میں سنجیدہ سوال کھڑے کرتا ہے۔
امریکی عدلیہ نے ایک ہندوستانی شخص جس کا نام نکیل گپتا ہے پر قانونی دفعہ عائد کی ہے ۔ اس شخص پر الزام ہے کہ یہ نیو یارک میں ایک سکھ کارکن کے قتل کی منصوبہ بندی میں شریک پایا گیا ہے۔ اس طرح کے واقعات نے جہاں ہندوستانی اہلکاروں کی طرف سے بیرون ملک مقیم سکھ افراد کو نشانہ بنانے کی کاروائیوں کی طرف توجہ مبذول کروائی ہے وہیں اس بات کی اہمیت کو اجاگر کیا ہے کہ بین الاقوامی سطح پر سکھوں کے حقوق کی طرف توجہ دی جائے۔ (جاری ہے)