ایف سی بلوچستان (نارتھ)
ایف سی بلوچستان (نارتھ) کی کسٹمز و دیگر اداروں کے ہمراہ بلوچستان کے اضلاع مستونگ، نوشکی، ڈیرہ مراد جمالی کے مختلف علاقوں میں 6 کارروائیاں کی گئیں جن کے نتیجے میں چینی 11100 کلوگرام، یوریا کھاد 30000 کلوگرام و دیگر ممنوعہ اشیاءکی اسمگلنگ کو ناکام بنایا گیا۔
ضبط شدہ آشیاء میں کروڑوں روپے مالیت کی سگریٹس، گھٹکا، کپڑا، ٹائرز، گاڑیوں کا آئل و دیگر اشیاء شامل تھیں ۔ اسمگلرز یہ اشیاء ٹرکوں اور مسافر بسوں میں چھپا کر اسمگل کر رہے تھے۔ آشیاء ضبط کرکے کسٹمز حکام کے حوالے کر دی گئیں۔
لکپاس پر انہی اسمگلرز کی جانب سے اب روڈ بلاک کردیا گیا ہے۔ ان کا مطالبہ ہے کہ انکی پکڑی گئی آشیاء کو چھوڑا جائے۔ ذرائع کے مطابق ایف سی بلوچستان نے کاروائی کرتے ہوئے مسافر بسوں کو چیک کیا تو اس میں کئی سو چینی، یوریا کھاد اور دیگر ممنوعہ آشیاء پکڑی گئی۔
اسمگلرز اور انکے ہمدرد اب روڈ بلاک کرکے اس اسمگلنگ کو بچانا چاہتے ہیں۔ ایف سی بلوچستان کی جانب سے غیر قانونی اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے موثر کارروائیاں مستقبل میں جاری رہیں گی۔