بلیک پیپر
کانگریس نے نریندر مودی کی دس سالہ حکمرانی پر ایک ‘بلیک پیپر’ پیش کیا ہے ۔ کانگریس کے صدر ملک ارجن کھارگے نے 54 صفحات پر مشتمل انیائے کال 2010-2024 کے نام سے بلیک پیپر شائع کیا۔ بلیک پیپر میں مودی سرکار پر معیشت کو تباہ کرنے، بے روزگاری بڑھانے اور زرعی شعبے کو تباہ کرنے، سنگین سماجی ناانصافی کرنے کے الزامات لگائے گئے۔ بلیک پیپر میں مودی سرکار اور بھارت کے سب سے بڑے صنعت کار گوتم اڈانی کے درمیان غیرکانونی تعلقات کی طرف بھی اشارہ کیا گیا۔
بلیک پیپر میں اس بات کا دعویٰ کیا گیا کہ مودی کے غیر قانونی تعلقات کی وجہ سے ریگولیٹری اور تفتیشی ایجنسیاں عوام کی مدد سے ناگزیر ہیں۔ مودی کی حکومت بےروزگاری، اقتصادی تباہی اور ناقص جی ایس ٹی کا گڑھ تھی۔ مودی نے صرف امیر اور غریب کے درمیان تقسیم کو بڑھایا اور لاکھوں کسانوں کا مستقبل داؤ پر لگا دیا، پیپر کا متن
انتہا پسند پالیسیوں اور ناقص کارکردگی کے پیش نظر بھارتی عوام مودی سرکار سے نالاں ہیں۔