بھارت میں کسانوں کا دہلی چلو مارچ چوتھے روز جاری

مودی سرکار اور ہریانہ پولیس کا سکھ کسانوں پر تشدد جاری۔ دہلی چلو مارچ کے مظاہرین پر ہریانہ پولیس کا چوتھے روز بھی شیلنگ اور پیلٹ گن سے وار کیے گئے۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ ہے مطابق، مظاہرین کے خلاف تصادم میں تین کسان بینائی سے محروم اور 100 سے زائد مظاہرین شدید زخمی ہو گئے۔
ہریانہ پولیس نے کسانوں کو دہلی کی طرف مارچ سے روکنے کے لیے مظاہرین پر آنسو گیس کے گولے اور ربڑ کی گولیاں بھی چلائیں۔ وزیر صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ تین کسان مظاہرین کی آنکھوں کا معائنہ کے با وجود ان کی بینائی نہیں بچا سکے۔ کسانوں کی بینائی پیلٹ گنز کے استعمال سے گئی ہے۔
کسانوں کی جانب سے مطالبات کی منظوری تک مارچ جاری رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
بھارتی کسانوں کے مطابق، مودی کی انتہا پسندانہ پالیسیوں کے باوجود ہم اپنے حق کے لیے ڈٹے رہیں گے،

COMMENTS

Wordpress (0)
Disqus ( )