درابن میں شہید ہونے والے بھی تو ہمارے بیٹے ہیں

کیا ان کا لہو اتنا سستا ہے؟؟؟ خوارجی ہماری صفوں میں گھس کے ہم سے ہمارے لختِ جگر چھین رہے ہیں۔ اور ان خوارجیوں کے لیے سہولت کاری کرنے والے ( عدلیہ) بھی ہمارے اندر ہی موجود ہیں جو اپنے ٹرک زدہ فیصلوں سے انہی دہشت گردوں کو ریلیف دے رہے ہیں جنہوں نے آج ہم سے ہمارے 23 لخت جگر چھین لیے ان بیٹوں کا کیا قصور ہے ؟؟ بس اتنا کہ انہوں نے ہمارا محافظ بننا پسند کیا۔ ہمارے لیے اپنے خاندانوں کو چھوڑا۔ اور آج ہمارے لیے ہی اپنی جان گنوا دی۔

کب تک یہ معصوم ہمارے محافظ بننے کی سزا پاٸیں گے؟؟ وطن کے محافظو ! تمہارے لاشے دیکھ کے دل رو رہا ہے۔

تمہارے خاندانوں پہ آج قیامت کا دن ہے۔ ان سے کیسے کہیں صبر کر لیں۔ الفاظ ہی نہیں ہیں۔ اللہ ہمارے ان بیٹوں کو, بھائیوں کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا کرنا۔ ان کی شہادت قبول کرنا۔ آمین

https://twitter.com/soldieruh11/status/1734524786657697871?s=48&t=G-cOBg7EkX_kBYa6eWDKdw

COMMENTS

Wordpress (0)
Disqus ( )