غیر قانونی تارکین وطن کو پاکستان سے واپس ان کے ممالک میں بھیجا جائے
پاکستان حکومت نے ایک بہترین فیصلہ کیا کہ تمام غیر قانونی تارکین وطن کو پاکستان سے واپس ان کے ممالک میں بھیجا جائے لیکن پاکستان میں دشمنوں کے پالے ہوئے کچھ شرپسندوں کو اس پر بھی آگ لگ گئی مزے کی بات ہے کہ غیر قانونی تارکین وطن جن میں سب سے زیادہ تعداد افغانیوں کی ہے جب آئے تھے تو بھی ان ہی سرخوں کو آگ لگی تھی اب واپس بھیج رہے ہیں تو بھی آگ لگ رہی ہے اصل میں انکا کام صرف پاکستان کی مخالفت کر کے نمک حرامی کرنا ہے بس فرحت اللہ بابر جنکا تعلق پیپلز پارٹی سے ہے انھونے تو باقاعدہ سپریم کورٹ میں درخواست لگا دی جسے کل سپریم کورٹ سنے گا مجھے تو سپریم کورٹ پر حیرت ہے کہ پاکستان کی ہی عدالت ہے؟ یعنی غیر قانونی تارکین وطن کو نکالنے پر بھی کیس سننے جیسا ہے
بھئی پوری دنیا میں قانون ہے کہ غیر قانونی تارکین وطن کو نکالا جاتا ہے اس میں انہونی بات کیا ہے؟ جب افغانستان میں روس نے حملہ کیا ہم نے پناہ دی کیونکہ ہمارے ساتھ بارڈر تھی اب افغانستان میں بقول ان سرخوں اور یوتھیاز کے کہ ایک اچھی حکومت ہے معیشت بھی ہم سے بہتر ہے اور ڈالر بھی ڈٹ کے کھڑا ہے تو اپنے ہی لوگ واپس لینے میں پریشانی کس بات کی؟ اور سپریم کورٹ غیر قانونی مقیم تارکین وطن کا کیس کس قانون کے تحت سنے گا کوئی ماہر قانون سمجھائے غیر قانونی تارکین وطن کو ہر حال میں واپس جانا ہو گا اور قانونی طریقے سے ویزہ لے کر آئیں جیسا پوری دنیا میں ہے افغانستان میں اب کوئی جنگ نہیں ہے اس لئے تمام غیر قانونی افغانیوں کو بھی واپس جانا ہو گا قوم کو سمجھ لینا چاہیئے جو غیر قانونی تارکین وطن کے حامی ہیں وہ پاکستان اور پاکستانی قوم کے دشمن ہیں سپریم کورٹ کو بھی اس کیس کو خارج کرنا ہو گا ورنہ مسائل کی تمام تر زمےدادی عدلیہ پر ہو گی جو پہلے ہی دنیا کی فہرست میں انصاف دینے کی بدترین پوزیشن پر ہے پیپلز پارٹی کو بھی اپنی پوزیشن واضح کرنا ہو گی کہ کیا وہ بھی ملک دشمن قوتوں کے ساتھ کھڑی ہے سندھ کی عوام کو بھی سوچنا ہو گا کہ ایسے لوگوں کو ووٹ دینا درست عمل ہو گا جو غیر قانونی تارکین وطن کو بسا کر انکا حق مارنا چاہتے ہیں
https://twitter.com/dtnoorkhan/status/1726573343615148422?t=2NlxMClB07iDFsdtU5cR9w&s=08