فلسطین کے معاملے پر سوشل *میڈیا پر جاری پروپیگنڈا کی اصل حقیقت آشکار

19 November 2023

غزہ کی جنگ کے دوران اپنے مذموم سیاسی مقاصد کے حصول کے لیے اندرون ملک اور بیرون ملک سے چند عناصر نے سوشل میڈیا پر بدنیتی پر مبنی پروپیگنڈا مہم شروع کر رکھی ہے۔ جس میں پاکستان پر اسرائیل کو اسلحہ فراہم کرنے کا گھناؤنا الزام لگایا گیا جس کے تحت ایک جہاز کو اسلحہ پاکستان سے اسرائیل لے جانے کی جھوٹی اور من گھڑت کہانی بیان کی گئ۔ یہی کہانی بھارتی میڈیا نے خبر بنا کر پیش کر دی۔
حقیقت میں یہ بحرین سے راولپنڈی جانے والی پرواز افغان مہاجرین کے برطانوی انخلاء کا حصہ ہے نہ کہ اسلحے کی کھیپ کی اسرائیل منتقلی۔ پاکستان نے تو غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کی ہر سطح پر پُر زور مذمت کے ساتھ ساتھ ہر فورم پر آواز اٹھائی ہے۔
اس سلسلے میں وزارت خارجہ بارہا دفعہ فلسطین پر اپنا واضح موقف دے چکی ہے جو کے بہت کلیئر، بولڈ اور غیر مبہم ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ، سیکیورٹی کونسل کے اجلاس میں بھی پاکستان نے مظلوم فلسطینیوں کی بھرپور اور کھل کر حمایت کی۔
اس کے علاوہ آرمی چیف بھی متعدد بار فلسطین کی حمایت اور سپورٹ میں کھل کر بھرپور طریقے سے آواز اٹھا چکے ہیں۔ 24 اکتوبر 2023 کوفلسطینی سفیر سے خصوصی ملاقات میں آرمی چیف نے بھرپور طریقے سے غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کی کھل کر مذمت کی اور یہ بتایا کہ؛
” غزہ میں کشیدگی کی ساری ذمہ داری اسرائیل کے غاصبانہ قبضے، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کی وجہ سے ہوئی”
اس کے علاؤہ 17 نومبر2023 کو آرمی چیف کی علماء سے ملاقات میں بھی فورم نے غزہ میں جاری جنگ اور فلسطینیوں پر ڈھائے جانے والے مظالِم کو انسانیت کے خلاف جرائم قرار دیا ۔
پاکستانی عوام کی فلسطینی عوام سے محبت اور حمایت میں کسی کو کوئی شک نہیں۔ پاکستان اپنے فلسطینی بھائیوں کے لئے امدادی سامان کی دو فلائٹس بھی بھیجوا چکا ہے اور یہ سلسلہ آگے بھی جاری رہے گا۔
پاکستان کے اس واضح موقف کے باوجود سوشل میڈیا پر یہود اور ہنود کی طرف سے گُمراہ کن پروپیگنڈا جاری اور ساری ہے۔ ایسے مذموم عناصر موقع ہاتھ لگتے ہی کوئی نا کوئی من گھڑت جھوٹ اور پروپیگنڈا کا پرچار سوشل میڈیا پر لے آتے ہیں ۔
اِسی جھوٹ کے سلسلے کو آگے بڑھاتے ہُوئے یہی یہود اور ہنود اور انکے پیرو کار یہ جھوٹ بھی پھیلا رہے ہیں جو ایک انتہائی شرمناک اور گھٹیا جھوٹا پروپیگنڈا ہے جسکی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ ایسے شر پسند عناصر پاکستان کو یہود و ہنود کے کہنے پر ہر طرح سے نقصان پہنچا سکتے ہیں جس سے بچنے کے لئے ہمیں اس زہریلے پروپیگنڈے کو پہچاننا اور اسکی سرکوبی کرنا اہم ہے۔

COMMENTS

Wordpress (0)
Disqus ( )