مودی حکومت کی ناقص پالیسیوں سے تنگ بھارتی فوج میں خودکشی کا بڑھتا رجحان
18 November 2023
Publihsed by: Politicalprism.net
مقبوضہ کشمیر میں میں نہتے کشمیریوں پر بےجا ظلم و ستم کرنے والے بھارتی فوجی خود ہی نفسیاتی امراض کا شکار ہو رہے ہیں۔ ٹائمز آف انڈیا میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں تعینات بھارتی فوجیوں کی خودکشی کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
بھارتی حکومت کی نااہلی اور ناقص پالیسیوں کی بدولت بھارتی سیکیورٹی فورسز میں ذہنی تناؤ اور ڈپریشن بڑھ گیا ہے جو بعد میں خودکشی کا سبب بننے لگا ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق، 2014 اور 2021 کے درمیان، فوج میں خودکشی کے591 واقعات، بحریہ میں 36، جب کہ فضائیہ میں خودکشی کے 160 واقعات درج ہوئے۔
حالیہ تحقیق کے مطابق، ہندوستانی مسلح افواج غیر جنگی وجوہات کی بناء پر ہر سال 100 سے زیادہ فوجیوں کو کھو رہی ہیں۔ تقریباً ہر تیسرے دن ایک فوجی یا تو خودکشی یا ساتھی فوجی کے حملے سے مر رہا ہے جو مودی حکومت کی تعصب ، قومیت اور نفرت پر مبنی ناقص پالیسیوں کی طرف واضح اشارہ ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق، 2007 سے اب تک مقبوضہ وادی میں 586 سے زائد بھارتی فوجی خودکشی کر چکے ہیں۔ 16 نومبر 2023 کو 31 رائشتیا رائفلز کے نائیک ہریش چندر سنگھ نے اپنی جان لی۔ اسی طرح 15 نومبر 2023 کو حیدرآباد میں بھارتی فوجی راجندرا سنگھ نے خود کو گولی مار لی۔ اس طرح کے واقعات آئے روز خبروں کا حصہ بنتے رہتے ہیں جو صاف طور پہ بھارتی فوج میں بڑھتے ہوئے تناؤ اور نفسیاتی مسائل کی وجہ سے مزید شدت اختیار کر رہے ہیں۔
کیا مودی حکومت کشمیریوں پر ظلم و ستم سے کچھ حاصل کرپائے گی یا اپنے ہی فوجیوں کو نفسیاتی مسائل کی طرف مزید دھکیلے گی؟ واضح طور پر مودی حکومت کی ترجیحات میں کشمیر پر ظلم و بربریت کے پہاڑ توڑنا ہے نہ کہ اپنے فوجیوں کی ذہنی حالت اور خودکشی کے تشویشناک رجحان کی فکر کرنا۔