پاکستان میں تیار کردہ ٹیکنالوجی کے ذریعے پنجاب میں مصنوعی بارش کیسے برسائی گئی؟

پاکستان کے صوبہ پنجاب کی حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ انھوں نے کچھ شہروں پر ملک میں ہی تیار کردہ ٹیکنالوجی کی مدد سے مصنوعی بارش برسائی ہے۔

صوبہ پنجاب کے متعدد علاقے خصوصاً دارالحکومت لاہور گذشتہ کئی ہفتوں سے شدید سموگ کی لپیٹ میں ہیں جس کے سبب حکومت نے وہاں ’گرین لاک ڈاؤن‘ بھی نافذ کر رکھا ہے۔

پنجاب میں سموگ کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر صوبائی دارالحکومت لاہور اور ملتان میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

پنجاب کے مختلف شہریوں جن میں لاہور اور ملتان سہرفہرست ہیں وہاں رواں ماہ ائیر کوالٹی انڈیکس متعدد مرتبہ ایک ہزار سے اوپر گیا۔

COMMENTS

Wordpress (0)
Disqus ( )