پاکستان میں دہشت گردوں کے زیراستعمال امریکی اسلحہ
خالد بیگ
نواۓ وقت
01 December 2023
ستمبر 2023ء میں پاکستان حکومت کی طر ف سے غیر قانونی طور پر پاکستان میں مقیم افراد کو ملک سے چلے جانے کیلئے 31 اکتوبر 2023 ء تک کی ڈیڈ3 لائن بلا وجہ نہیں تھی۔ یہ بھی حقیقت ہے کہ پاکستان میں 2002ء کے بعد خود کش دھماکوں کے ذریے برپا کیے جانے والا دہشت گردی کا طوفان اور ملک کے ہر شہر میں معصوم پاکستانیوں کی جان سے کھیلنے والوں کی اکثریت کا تعلق افغانستان میں قائم دہشت گردی کے تربیتی مراکز سے ثابت ہوا ہے –
یہ بھی سچ ہے کہ بھارت کو افغانستان میں امریکی افواج کی سر پرستی حاصل رہی لیکن اگست 2019 میں افغانستان سے امریکی افواج کے اچانک انخلا کے بعد سے پاکستان میں متحرک دہشت گرد ایسے خوفناک اور تباہ کن ہتھیاروں سے مسلحہ ہو کر پاک فوج کے صوبہ بلوچستان اور کے پی کے میں قافلوں فوجی چوکیوں اور دیگر اہم مقامات پر حملہ آور ہوئے جو صرف امریکی فوج کے زیر استعمال ہے
پاکستان میں یکم جنوری 2023ء کو شمالی وزیرستان میں پاک فوج پر حملہ کرنے والے گروہ کی قیادت کرنے والے افغان کمانڈر سے متعلق پاکستان کے احتجاج پر افغان حکومت کیوں خاموش رہی۔ 12 جولائی 2023ء کو زوب کنٹونمنٹ میں مارے گئے تینوں دہشت گرد افغان کون تھے ؟ کوٹ اعظم ضلع ٹانک میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں مارے گئے 6 دہشت گرد افغان شہری ثابت ہو گئے تو اس کے خلاف بھی پاکستان کے احتجاج کا افغان عبوری حکومت نے ابھی تک جواب کیوں نہیں دیا؟