پاکستان کی سرزمین پر افغانستان کا دعویٰ
شاہد خان
خبریں
۷۵سالوں میں افغانستان پاکستان کی ایک انچ زمین نہیں لے سکا نہ آئندہ سو سال میں لے سکے گا انشاءاللہ۔ پاکستان میں افغانستان کے خلاف اتنی نفرت پھیل چکی ہے کہ سینکڑوں سال کی تاریخ میں کبھی نہیں تھی۔ افغانستان کے ساتھ پاکستانیوں نے باڑ لگوا لی اور جو افغانی پاکستان میں پناہ گزین ہیں ان کو واپس بھیجنے کے مطالبے دن بدن زور پکڑ رہے ہیں۔ پنجابی کبھی بھی افغان کا دشمن نہیں تھا۔ پنجاب کا آٹا، دودھ، گوشت، کپڑا اور دوائی افغان آج سے نہیں سینکڑوں سال سے استعمال کر رہا ہے۔ لیکن اب شائد یہ راستہ بند ہو۔ افغانستان نے ہمیں خوب نقصان پہنچایا۔
لیکن آج انٹرنیٹ کا دور ہے اور پہلے والی بات نہیں رہی۔ اب سچ تک پہنچنا آسان ہوگیا ہے اور سچ کو عوام تک پہنچانا بھی۔ اب یہ سوال ضرور اٹھے گا کہ جو نعرہ لگا کر افغانستان اور پاکستان کو تباہ و برباد کیا گیا وہ سچ بھی ہے؟ اس نعرے نے آج تک افغانستان کو کیا دیا؟ پشتونوں کو کیا دیا؟ نیز کیا لوئے أفغانستان بنانے کا یہ پرفریب خواب کبھی بھی پورا ہوسکے گا؟
کیا افغانی واقعی یہ یقین رکھتے ہیں کہ پشتون پاکستان چھوڑ کر افغانستان کے ساتھ مل جائنگے؟ اگر افغان قوم صرف اس ایک دھوکے سے نکل آئے تو شائد افغانستان اپنی تاریخ میں پہلی بار ترقی کرے۔ وہ وسطی ایشیاء، روس، چین اور پاکستان کے درمیان کوریڈور بن جائیگا۔ افغانستان میں پہلی بار فیکٹریاں بنیں گی۔ اپنی بجلی ہوگی اور افغانستان دنیا کا محتاج نہیں رہے گا۔