پاکستان کی قدرتی معدنیات کی ملکیت عوامِ پاکستان ہے
اللہ پاک نے پاکستان کو اس قدر نعمتوں سے نوازا ہے کہ ہم اس پر جتنا بھی اللہ کا شکر ادا کریں وہ کم ہے۔ کوئلہ، نمک، جپسم، خام لوہا، کرومائٹ، تانبا، سنگ مرمر، قیمتی پتھر، گیس اور خام تیل شامل ہیں ۔ اس کے علاوہ ایسے معدنی ذخائر موجود ہیں جو ابھی تک دریافت بھی نہیں کیے جا سکے۔
پنجاب کی سرزمین کو اللہ نے اس قدر زرخیز بنایا کہ یہاں ہر قسم کی فصل، پھل، پھول میسر ہیں اس میں کسی انسان کا عمل دخل نہیں سوائے اللہ کی دین کہ البتہ اسے بہتر بنانا اور ہم وطنوں کیلئے سود مند بنانا ہماری ذمہ داری ہے۔
اب کیا اگر پنجاب کی سرزمین زرخیز ہے تو کیا یہ انسانوں کا کمال ہے؟؟
اسی طرح پختونخواہ اور بلوچستان جو پہاڑوں کی سرزمین ہے وہاں اللہ نے سونے، چاندی، تیل، گیس، لوہے اور دیگر قیمتی معدنیات سے نواز کر ہمیں دنیا میں سرفراز کیا
یہاں ایک بات لازماً ذہن نشین کرنا ہوگی کہ قدرتی وسائل جو اللہ نے عطا کیے اس پر کسی فردِ واحد، جماعت یا قبیلے کی اجارہ داری نہیں ہوسکتی یہ پوری قوم کی مشترکہ دولت ہے۔
ایسا نہیں ہوسکتا کہ اگر کسی علاقے سے کوئی معدنیات ملے تو وہاں کوئی گروہ قبضہ کرکے بیٹھ جائے یا ریاست کو بلیک میل کرے۔ بلکل نہیں یہ قدرتی وسائل کسی کو وراثت یا جہیز میں تو نہیں ملے یہ تو اللہ پاک کی دین ہے اور اسکا ثمر برابری کی سطح پر پوری قوم کو ملنا چاہئیے۔
جب کسی علاقے میں کوئی معدنیات دریافت ہوتی ہیں
ریاست اسے نکالنے کیلئے وہاں مشینری لگاتی ہے
اس علاقے میں بے شمار روزگار کے مواقع پیدا ہوتے ہیں
مزدور سے لیکر چیف انجنئیر یا پراجیکٹ ہیڈ تک سینکڑوں خاندان کیلئے رزق کے دروازے کھُلتے ہیں
سب سے بڑھ کر علاقہ مکینوں کی زندگی خوشحال ہوتی ہے
ملکی معیشت بہتر ہوتی ہے ملک ترقی کا سفر تیز تر ہوجاتا ہے
ریکوڈک کا قصبہ جہاں دنیا کی پانچویں بڑی سونے کی کان موجود ہے علاوہ ازیں چاندی،تانبا اور شیل گیس کے بیش بہا مقدار موجود ہے۔ وہاں اگر کام ہوتا ہے تو سب سے پہلے فائدہ وہاں کے مقامی افراد کو ہوگا
لیکن اگر کوئی اس بنیاد پر ریاستِ پاکستان کو بلیک میل کرے اور ایسے احسان جتائے جیسے یہ وسائل انکے باپ کو وراثت یا ماں کو جہیز میں ملے تھے تو یہ انتہائی جہالت بھری سوچ ہے۔
لہٰذا ہر کسی کو یہ ذہن نشین کرنا ہوگا کہ پاکستان کے تمام قدرتی وسائل اور معدنیات پاکستان کی عوام کی ملکیت ہیں اس پر کسی مخصوص گروہ کا نہیں بلکہ مقامی افراد سے لیکر پوری قوم کا حق ہے۔