پاکستان کے ایران میں بلوچ شدت پسند گروپوں کے سات ٹھکانوں پر حملے: سرکاری ذرائع

Indep Urdu

18 January 2024

پاکستان کے سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے ایران کی حدود میں علیحدگی پسند بلوچ شدت پسند گروپوں کے سات مختلف کیمپوں کو نشانہ بنایا ہے جن میں ان کے بھاری نقصان کی اطلاعات ہیں۔ ذرائع کے مطابق جمعرات کی صبح ساڑھے چھ بجے کیے جانے والے ان حملوں میں علیحدگی پسند گروپوں بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) اور بلوچ لبریشن فرنٹ (بی ایل ایف) کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا جن میں ان کا بھاری نقصان ہوا ہے۔ ایران کی جانب سے اس خبر پر تاحال کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے پاکستان کے نامور صحافی و تجزیہ کار کامران نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی پوسٹ میں پاکستان کے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا ’جوابی کارروائی‘ کرنے پر شکریہ ادا کیا ہے۔ انہوں نے اپنی ایک اور پوسٹ میں لکھا ہے ’پہلی سرکاری تصدیق: سراوان، شمیسر اور حناگ کے علاقوں میں ایرانی سرحدوں کے اندر موجود بلوچ دہشت گردوں کے کیمپوں کو ٹھیک ٹھیک نشانہ بنایا گیا جس میں بے گناہ افراد کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ پاکستان کی وزارت خارجہ کچھ دیر میں تفصیلات جاری کرنے جا رہی ہے۔‘

COMMENTS

Wordpress (0)
Disqus ( )