پاک افغان تعلقات

ملک منظور احمد

خبریں

پاکستان کا افغان حکام سے ایک ہی مطالبہ رہاہےکہ افغان سرزمین کو پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال نہ کیا جائے لیکن اعلی حکام کی جانب سے اس مطالبہ کو نہ صرف مکمل طور پر نظر انداز کیا گیا بلکہ پاکستان کے خلاف تمسخرانہ بیانات بھی جاری کیے گئے۔ ریاست پاکستان کو اپنے تحفظ کے لیے اپنے ملک میں مقیم غیر قانونی افغان باشندوں کو واپس وطن بھیجنے سمیت دیگر اہم فیصلے لینا پڑے۔

ضرورت اس بات کی ہے کہ غیر ضروری تنازعات کو ہوا دینے کی بجائے اپنی آنے والی نسلوں اور ان کے مستقبل کے بارے میں سوچیں اور جس انداز میں پاکستان کی موجودہ عسکری قیادت نے پاکستان کی معاشی بحالی اور بہتر مستقبل کے لیے اقدامات اٹھائے ہیں۔ اسی طرح سے افغان قیادت بھی اپنی آنے والی نسلوں کے لیے ایک پر امن ملک اور ایک پر امن خطہ تشکیل دینے میں اپنا کردار ادا کریں۔

COMMENTS

Wordpress (0)
Disqus ( )