کسانوں کے احتجاج میں موبائل اور انٹرنیٹ بند
ہریانہ حکومت نے کسانوں کے دہلی چلو مارچ کے پیش نظر سات اضلاع (جن میں ضلع امبالا، کروک شیترا، کیتھل، جند، حصار، فتح آباد اور سرسا شامل ہیں)میں انٹرنیٹ کی معطلی 23 فروری تک بڑھا دی گئی ہے۔ ہریانہ کے محکمہ داخلہ نے بدھ کو اس سلسلے میں ایک نوٹس جاری کیا تھا۔
ایڈیشنل چیف سکریٹری ہریانہ کے مطابق، ریاست ہریانہ میں امن و امان کی صورتحال بہت نازک اور کشیدہ ہے۔ جبکہ کسان راہنماؤں کا کہنا ہے کہ اشتعال انگیز مواد پھیلانے کا جھوٹا الزام لگا کر ہماری آواز دبانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ مودی سرکار نے کسان مظاہرین کے خوف سے یہ قدم اٹھایا ہے۔
حکومت نے اس سے قبل بھی موبائل انٹرنیٹ کی معطلی میں 13 فروری سے 19 فروری تک توسیع کی تھی۔