Afghanistan’s Water vengeance against Pakistan….A response to REPATRIATION

*افغانستان کا ہندستان کی مدد سے پاکستانی پختونوں کی زمینیں بنجر کرنے کا بھیانک منصوبہ* *افغانستان آبی جارحیت کے اس منصوبے کے تحت دریائے کابل کا پانی بند کر دے گا – اس کام کے لئے بھارتی انجینرز کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے -* *افغانستان کے اس قدم سے پاکستان میں چارسدہ، صوابی، نوشہرہ اورمہمند کے علاقے شدید متاثر ہوں گے جو کہ کاشت کاری اور پانی کے لئے دریا کابل پے انحصار کرتے ہیں -* افغانستان کو ان پاکستانی پختونوں کا بھی خیال نہیں آیا جو پی ٹی ایم ، پی ٹی آئی اور اے این پی کے پلیٹ فارم سے افغانستان کے حق میں ریاست پاکستان کو برا بھلا کہتے رہتے ہیں۔۔۔ کہاں گیا لرو بر کا نعرہ ؟؟کہاں گئے وہ پاکستان کے لبرل مافیا کے لوگ جو افغانوں کو پاکستانی پختونوں کے لئے ایک جنت سمجھتے ہیں ؟؟ مگر افغانستان کو شاید یہ خوش فہمی ہے ہے کہ پاکستان اس صورت حال کے لئے تیار نہیں ہے- *افغانستان کی اِطّلاع کے لئے عرض ہے کہ کابل دریا کا روٹ پاکستان کے علاقے چترال سے شروع ہوتا ہے- دریا چترال افغانستان میں داخل ہونے کے بعد دریا کنڑ بن جاتا ہے اورضلع مہمند کے مقام سے دریا کابل بن کے پاکستان میں دوبارہ داخل ھو جاتا ہے -* الحمدللہ پاکستان سرنگوں کی مدد سے دریاؤں کا رخ تبدیل کرنے کا ماہر ہے – *اس کی تازہ مثال نیلم -جہلم منصوبہ ہے جہاں دریا نیلم کا پانی 33 کلومیٹر لمبی سرنگ کھود کر دریا جہلم میں پھینکا جا رہا ہے -* *لہذا پاکستان کے لئے کوئی مشکل نہیں کہ دریا چترال کے پانی کا رخ سرنگ کی مدد سے پاکستان کے اندر ہی موڑ دے-* افغانستان کو عقل کے ناخن لینے چاہئے- ہندوستان افغان سرزمین کو پاکستان کے خلاف استعمال کر رہا ہے اور افغانستان کی حکومت کو کوئی ہوش ہی نہیں – پہلے بھارت ٹی ٹی پی لی مدد کرکے افغانستان کی سرزمین پاکستان میں دہشت گردی کے لئے استعمال کر رہا ہے اور اب یہ آبی دہشت گردی کا نیا طریقہ- افغانستان سمیت بھارت کو واضح ہونا چائیے کہ پاکستان پانی کے مسئلے پے سخت سے سخت قدم لینے سے نہیں رکے گا-

https://twitter.com/sumrkhan1/status/1740635829477982367?s=46&t=2IE2mbHMKM-GTtfYzZ0m3Q

COMMENTS

Wordpress (0)
Disqus ( )